اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 1
sulemansubhani نے Sunday، 13 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ ۞
ترجمہ:
جب آسمان پھٹ جائے گا
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : جب آسمان پھٹ جائے گا۔ اور اپنے رب کا حکم سن کر اس کی اطاعت کرے گا اور یہی اس پر حق ہے۔ اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔ اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ باہر ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ اور اپنے رب کا حکم سن کر اس کی اطاعت کرے گی اور یہی اس پر حق ہے۔ ( الانشقاق : ٥۔ ١)
الانشقاق : میں آسمان کے پھٹنے کا ذکر ہے، یعنی جب آسمان پھٹ جائے گا اور بادلوں سمیت اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے اور یہ قیامت کی علامات میں سے ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 1