بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 15
sulemansubhani نے Sunday، 13 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ۞
ترجمہ:
کیوں نہیں ! بیشک اس کا رب اس کو خوب دیکھنے والا تھا.
الانشقاق : ١٥۔ ١٣ میں فرمایا : بیشک وہ ( دنیا میں) اپنے اہل میں بہت خوش تھا۔ اس کا گمان تھا وہ اللہ کی طرف نہیں لوٹے گا۔ کیوں نہیں ! بیشک اس کا رب اس کو خوب دیکھنے والا تھا۔
اس کے بعد فرمایا : کیوں نہیں ! بیشک اس کا رب اس کا خوب دیکھنے والا تھا۔
یعنی جس طرح اس نے گمان کیا ہے، واقع میں اس طرح نہیں ہے بلکہ وہ ضرور ہماری طرف لوٹ کر آئے گا، بیشک اس کا رب اس کو پیدا کرنے سے پہلے بھی یہ جاننے والا تھا کہ اس نے اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 15