وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 18
sulemansubhani نے Sunday، 13 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ۞
ترجمہ:
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے
الانشقاق : ١٨ میں فرمایا : اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے۔
اس آیت میں ” اتسق “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : کسی چیز کا تام اور مکمل ہونا، اس کے اجزاء کا مجتمع ہونا، حضرت ابن عباس (رض) نے کہا : اس کا معنی ہے : جب چاند مستوی ہوجائے، قتادہ نے کہا : اس کا معنی ہے : جب چاند گول ہوجائے۔
القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 18