أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ ۞

ترجمہ:

بلکہ قرآن بہت عظمت والا ہے۔

البروج : ٢١ میں فرمایا : بلکہ قرآن بہت عظمت والا ہے۔

قرآن مجید کی فضلیت

یہ قرآن تغیر اور تبدل سے محفوظ ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی سعادت اور دوسری قوم کی شقاوت کو بیان فرمایا ہے اور یہ بتایا ہے کہ فلاں قوم کو فلاں قوم سے ضرر پہنچے گا، یہ قرآن شرف، کرم اور برکت میں انتہاء کو پہنچا ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے دین اور دنیا کی بھلائی میں جن احکام کی ضرورت ہوتی ہے، وہ تمام احکام اور ہدایات اس میں مذکور ہیں، یہ واحد آسمانی کتاب ہے کہ جس زبان میں یہ نازل ہوئی ہے اسی زبان میں اب تک محفوظ ہے اور قیامت تک اسی زبان میں محفوظ رہے گی، اس میں کسی قسم کی کمی اور زیادتی نہیں ہوسکی اور نہ اس کی کسی سورت یا آیت کی اب تک کوئی نظیر لائی جاسکی اور نہ قیامت تک لائی جاسکے گی، قرآن مجید کے سوا اور کوئی آسمانی کتاب ایسی نہیں ہے جس کو اتنا زیادہ پڑھا جاتا ہو اور اس کو حفظ کیا جاتا ہو اور ہر سال اس کو نماز ( تراویح) میں ذوق و شوق سے سنا اور سنایا جاتا ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 21