ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 15
sulemansubhani نے Wednesday، 16 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ ۞
ترجمہ:
عظمت والے عرش کا مالک ہے
البروج : ١٥ میں فرمایا : عظمت والے عرش کا مالک ہے۔
اس آیت میں ” عرش “ کا لفظ ہے، بادشاہ کا تخت اس کی سلطنت اور اقتدار سے کنایہ ہوتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس سے عرش مراد ہو اور اللہ عزوجل نے آسمانوں کے اوپر اپنا بہت عظیم تخت بنایا ہو، جس کی عظمت اور جلالت کے اوپر اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی مطلع نہ ہو۔
اس آیت میں ” مجید “ کا لفظ ہے، ظاہر یہ ہے کہ یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے کیونکہ تعالیٰ ، مجد اور جلال اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں اور اکثرمفسرین کا یہی مختار ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے عرش کی صفت ہو جس طرح قرآن مجید ( البروج : ٢١) میں ” مجید “ قرآن کی صفت ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 15