أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ ۞

ترجمہ:

خندوں والے ہلاک کیے جائیں

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : خندقوں والے ہلاک کیے جائیں۔ بھڑکتی ہوئی آگ والے۔ جب وہ ان کے کنارے بیٹھے تھے۔ اور وہ مؤمنوں کے ساتھ جو کچھ کر رہے تھے اس کا مشاہدہ کر رہے تھے۔ ( البروج : ٧۔ ٤)

” اخدود “ کا معنی

اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے آسمان کی، قیامت کے دن کی اور شاہد اور مشہود کی قسم کھائی ہے، اس کا جواب مخذوف ہے یعنی ان چیزوں کی قسم ! تم ضرور قیامت کے دن دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائو گے۔

ابروج : ٤ میں ” اخدود “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : زمین میں لمبا چوڑا گڑھا جیسے خندق، اس کی جمع ” اخادید “ ہے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 85 البروج آیت نمبر 4