ناموس رسالت جیسے حساس اشو سے پاکستان بھر میں پروپیگنڈہ
میری پوری تحریر پڑھیے گاکیس سمجھ آئے گا
مجھ سے جڑے میرے پیارے دوستوں بھائیوں
محمد عثمان صدیقی کا سلام قبول ہو
اب سیدھا مدعے پہ آتاہوں۔
کچھ دن سے ناموس رسالت جیسے حساس اشو سے جڑے کچھ معاملات پرپاکستان بھرمیں ایمان مزاری آصف تنبولی ٹولے کی جانب سے جوپروپیگنڈہ کیا جارہاہے چند ماہ قبل سوشل میڈیا سے جھوٹ جان بوجھ کےملحدین کی طرف سےشروع کیا گیا
آپ نے انہی سے سناہوگا کہ اس وقت تک پاکستان میں چار سو گستاخ بدترین گستاخیوں کے جرم میں قید ہیں۔
اور یہ طبقہ انہی گستاخوں کی حمایت میں مہم چلارہاہے
مگر کیا ان سے کسی نے پوچھا کہ آخر یہ گستاخیاں ہیں کیا؟
یہ آپ کو کبھی نہیں بتائیں گے کیونکہ پھر آپ ان پہ تھوتھو کریں گے
دوستوں یہ گستاخیاں ایسی ہیں کہ بتاتے ہوئے سرشرم سے جھک جاتے ہیں معاذاللہ اپنی شرم گاہوں پر مقدس ہستیوں کے نام لکھنا آیات لکھنا معاذاللہ قران پاک کی بےحرمتی کرنااس پر غلاظت گرانا پھر سوشل میڈیا پر فیک نمبرز فیک آئی ڈیزسےمخصوص گستاخانہ و ملحدانہ سرگرمیوں والےگروپس میں وائرل کرنا ایمان مزاری ٹولہ انہی بدبختوں کو بچانے کے لیےیہ جھوٹ گھڑ کرسرگرم ہےکہ سب مظلوم ہیں بےقصورہیں
چونکہ ان سب کوایف آئی اےکے ذریعے منظم کاروئیوں سے پکڑا گیا
ان سب کے موبائل کی سائنسی تحقیق ہوچکی فرانزک ٹیسٹ ہوچکے یا جاری ہیں
ان گستاخوں کے سہولت کار اس گروہ نے مدعیان کو اور ان کےوکلاجوکے لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کےنام سے فی سبیل اللہ قانونی مدد دے رہےہیں، ہی کومتنازعہ کرنے کےلیے ایک لالچی فراڈی گروہ بتایاجارہاہے
یہ جھوٹ ڈھٹائی سے عام کیاگیاکہ یہ گروہ (یعنی ہم) لوگوں کو ٹریپ کرکے ان سے لڑکیوں کے زریعے یہ گستاخیاں خود کرارہاہےاس سب کاایک مقصد یہ بھی ہےکہ موٹی عقل والے سوشل میڈیا پر جو زیادہ تحقیق نہیں کرتےوہ اسےزیادہ شدت کے ساتھ سامنے آتادیکھ کر سچ سمجھ جائیں اورالٹامجاہدین ناموس رسالت ہی کوغلط سمجھ کر تھو تھو کریں یا آپس میں لڑیں
ان چارسو گستاخوں میں سے لیگل کمیشن کی رہنمائی میں 40 گستاخوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی جاچکی ہے10 کو عمر قید اور مجموعی طور پردو کروڑ تک جرمانہ ہوچکا
معاملات بڑے اچھے طریقےسے چل رہےتھےمختکف عدالتوں میں ان کیسز کےٹرائلز جاری ہیں کہ اچانک کچھ عرصہ پہلے ایمان مزاری، اسکے شوہر ہادی چٹھہ، عثمان وڑائچ آصف تنبولی وکلا نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کیسز کے مدعیان ومدعیان کے وکلاکو ایک بھتہ گروپ بلیک میلرز بناکر پیش کیا اپنے ان گستاخوں کوبےقصور بتایا اور ساتھ دومطالبات کردئیے ایک یہ کہ ان کیسز کے مدعیان اور ان کےوکلا کے خلاف کمیشن بنایاجائے
دوسرا مطالبہ یہ کہ کمیشن کی تحقیقات کے دوران جتنے بھی گستاخوں کے کیسز جس بھی عدالت میں چل رہے ہیں روکے جائیں(اب آپ کوان کے اصل ہدف کی سمجھ آئی ہوگی)
یہ مطالبہ شدومد سے جاری رہا مگر کیسز جو جاری تھے بھلا ہم کیسے ان کے ٹرائلز رکنے دیتے چناچہ یہ اس مطالبے کی تحریک میں تھوڑا کمزور پڑے۔
لیکن کمیشن بنانے کا مطالبہ چونکہ قابل عمل دکھائی دیاتوزور اس مطالبے پہ زیادہ کردیا چناچہ تقریبا 134گستاخوں کےخاندانوں نےاس ٹولےکےاکسانے پرالٹا انہی گستاخوں کے خلاف دراخوستین دینے والےمدعیان کے خلاف ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جھوٹا کیس کردیا کہ یہ ہمارے لوگ(گستاخ) انہوں نے ٹریپ کئے ہیں یایہ کہ معاذاللہ گستاخوں سےیہ مدعی پیسےمانگتے ہیں چناچہ اس پر ان مدعیان کےخلاف کمیشن بنایاجائے
ایمان مزاری ٹولے نےان گستاخوں کو سزائیں دلانےوالے لوگوں مدعیان کا نام بلاسفیمی بزنس گینگ رکھا ہے
لیگل کمیشن ان بلاسفیمی پاکستان اس کے چئر مین راؤ عبدالرحیم صاحب ہیں
اس تنظیم کا کام سوشل میڈیا پر جاری بدترین گستاخیوں کی تشہیر کی روک تھام اور فی سبیل اللہ عدالتوں میں مدعیان کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے
میں اللہ کے کرم سے 2017 سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام پر کام کررہاہوں
میں نے بھی گستاخوں کے خلاف بیسیوں درخواستیں ایف آئی اے کو دےرکھی ہیں میری درخواست پرعمل ہوا تین گستاخ گرفتار ہوئے ایک جہلم سے ایک فیصل آباد سے اور ایک اسلام آباد سے ان گستاخوں کے خلاف ایف آئی اےکی مدعیت میں 295سی کے تحت پرچہ کاٹا گیا ہے
اب لیگل کمیشن کے ناموس رسالت کے مجاہد وکلا جن میں جناب راجہ عمران خلیل صاحب سرفہرست ہیں راولپنڈی میرے کیسز میں دوتین سال سے مفت قانونی مدد فراہم کررہے ہیں
قسمیہ کہتا ہوں ان وکلا نے آج تک مجھ سے کوئی ایک روپیہ نہیں مانگا نہ گستاخوں سے کوئی ایسی سازباز کی جوپروپیگنڈہ کیاجارہاہے نہ میں نے کسی گستاخ کے کسی لواحقین سے کسی قسم کاکوئی رابطہ کیا
مجھے توگرفتاری کے بعد ہی عدالت میں ملزمان کی پیشی کےبعد علم ہواکہ میرے کیس میں ملزم کون ہے ۔۔کیونکہ میں نے تو درخواست گم نام آئی ڈیز کے خلاف گستاخانہ مواد کے سکرین شاٹس کے ساتھ دی تھی نہ کہ کسی فرد یاافراد کے خلاف۔۔۔
ایسے ہی دیگر مدعیان جن کا مقصد ہی بدترین گستاخان کو قانون پرعملدرآمد کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچاناہےکیسز کی پیروی کررہے ہیں یہ سب اپنی جیب سے پیسہ لگارہے ہیں ایسے ہی لیگل کمیشن نے کبھی عام عوام سے اوپن چندہ کبھی نہیں مانگا بلکہ سختی سے پرہیزکیاتاکہ ناموس رسالت کاز خراب نہ ہو
یہ سب اسلام آباد کراچی لاہور راولپنڈی میں راؤ عبدالرحیم کی چئیرمینی میں پرامن انداز سے گستاخوں کےخلاف عدالتوں کی حد تک بہترین کام کررہے ہیں
میں دعوے سے کہتاہوں کہ ایسا کوئی گروہ سرےسے نہیں ہےکہ معاذاللہ ناموس رسالت جیسے مقدس کاز کو گستاخوں سے لڑکیوں کے زریعے یا بھتے کے لیےیہ بدبختی کرے۔۔ یاکوئی غیرقانونی کام کرے یہ سب جھوٹ ایمان مزاری ٹولے کی طرف سے صرف کیسز کےٹرائلز کو روکنے مدعیان کو دبانے (یعنی مدعیوں کو اتنا گندا کردوکہ سب کیس کو چھوڑ کر مدعیوں کوہی مطعون کریں قانون ناموس رسالت ہرعملدرآمد کے لیے قدم اٹھانے والاکوئی آئندہ گستاخوں کے خلاف پیروی نہ کرے)کے لیے ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس مذکورہ معاملے سے پہلے ہی ایمان مزاری اس کا شوہر ہادی چٹھہ اور آصف تنبولی دیگر گستاخوں کے سہولت کار گروہ نے کم وبیش 52 گستاخوں کی وکالت کے کیسز پکڑ رکھے ہیں
مگر الحمدللہ لیگل کمیشن ٹیم کے ہونہار مجاہدوکلا نے ایک کی بھی اب تک ضمانت نہیں ہونے دی ہےان ایمان فروش وکلاسے بحث میں ثبوت کے ساتھ گستاخوں کی ضمانت منسوخ کرائی ہے
جب عدالتوں میں سے انہیں اپنے حق میں کچھ نہ ملا تو ایک منظم سازش کے تحت سوشل میڈیا پر ہمیں بلاسفیمی بزنس گینگ بنا کر پیش کیا اور ہمارا تمام سوشل میڈیا میں میڈیا ٹرائل کیا ہے
جھوٹے سکرین شاٹس جعلی ویڈیوز کہاں کہاں سے اٹھاکر وائرل کی گئیں
لیگل کمیشن نے ان سب کی صحت کو مشکوک جانتے ہوئے جعلی قرار دیتے ہوئے ہرفورم پر سرکاری سطح پر ان کے فرانزک کرانے کی درخواست کی مگر جان بوجھ کے یہ ٹولہ اس طرف نہ آیا نہ ہی جج کوتوفیق ہوئی کے ایسے احکامات دیتا جس سے کسی بھی الزام کا سچ جھوٹ سامنے آجاتا۔۔۔
اسی میڈیاٹرائل کےبعدان کااگلاہدف مدعیان کے خلاف ایکشن اور گستاخوں کے لیے ریلیف لیناہےچناچہ جج سردار اعجاز اسحاق نے اسی ٹولے کی حمایت کرتے ہوئے الٹا مدعیان ہی کے خلاف کمیشن بنانے کی حکومت کوفیصلے کے زریعے سفارشات بھیجی ہیں
مصدقہ اطلاعات ہیں کہ کمیشن میں بھی لبرل ذہنیت کے ریٹائرڈ افسران لگائے جائیں گے دین کے کھلواڑ کرنے والے غامدی وغیرہ اس کاحصہ بنائے جاسکتے ہیں
کمیشن بنانے سے اب ان بدترین گستاخ ملزمان کی ضمانت کا امکان پیدا ہوجائےگااور یہ بھی عاصیہ کی طرح فرار کئے جاسکتے ہیں۔
یہ تھا کچھ احوال ۔۔۔۔۔
جملہ معاملات پر مزید تفصیلات جاننا ہوں تو میں حاضر ہوں
از مدعی محمدعثمان صدیقی