أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ ۞

ترجمہ:

پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا

پھر فرمایا : پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا۔

یعنی اس پر موت نہیں آئے گی تاکہ اس کو عذاب سے نجات مل جائے اور نہ وہ اس طرح زندہ رہے گا کہ زندگی سے لطف اٹھا سکے، جیسے فرمایا :

لَا یُقْضٰی عَلَیْھِمْ فَیَمُوْتُوْا وَلَا یُخَفَّفُ عَنْھُمْ مِّنْ عَذَابِھَا ط (فاطر : ٣٦)

نہ ان کی قضاہی آئے گی کہ مرجائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے کم کیا جائے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 87 الأعلى آیت نمبر 13