فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ – سورۃ نمبر 87 الأعلى آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Saturday، 19 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ ۞
ترجمہ:
پھر تازہ گھاس کو خشک مائل بہ سیاہ کردیا
الاعلیٰ : ٥ میں فرمایا : پھر تازہ گھاس کو خشک مائل بہ سیاہ کردیا۔
” غشائ “ اور ” احوی “ کا معنی
اس آیت میں ” غشائ “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : خشک گھاس، سیلاب کا کوڑا اور جھاگ، سوکھے گلے سڑے پتے اور ” احوی “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : کالا سیاہ مائل یہ سبز، سرخ مائل بہ سیاہ، یہ لفظ ” حوۃ “ سے بنا ہے، ” حوۃ “ اس سیاہی کو کہتے ہیں جو مائل بہ سبز ہو یا وہ سرخی جو مائل بہ سیاہی ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 87 الأعلى آیت نمبر 5