وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ – سورۃ نمبر 87 الأعلى آیت نمبر 17
sulemansubhani نے Saturday، 19 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ ۞
ترجمہ:
اور آخرت ہی بہت عمدہ اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
الاعلیٰ : ١٧ میں فرمایا : اور آخرت ہی بہت عمدہ اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔
اخروی نعمتوں کے افضل ہونے کی وجوہ
آخرت حسب ذیل وجوہ سے دنیا سے بہتر ہے :
(١) آخرت جسمانی اور روحانی سعادتوں پر مشتمل ہے جب کہ دنیا میں صرف دنیاوی لذتیں ہیں۔
(٢) دنیا کی لذتیں مصیبت اٹھانے کے بعد ملتی ہیں اور آخرت کی لذتیں ابتداء ملتی ہیں۔
(٣) دنیا کی لذتوں کے ساتھ یہ فکر بھی ہوتی ہے کہ یہ لذتیں کسی وقت بھی زائل ہوسکتی ہیں۔
(٤) دنیا کی لذتیں فانی ہیں اور آخرت کی لذتیں باقی ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 87 الأعلى آیت نمبر 17
[…] جو زیادہ قریب مذکور ہو، اس لیے متبادر یہ ہے کہ یہ اشارہ الاعلیٰ : ١٧ کی طرف ہے اور اس آیت کی نظریہ آیت ہے […]