فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Wednesday، 23 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ۞
ترجمہ:
بلند جنت میں
الغاشیہ : ١٠ میں فرمایا : بلند جنت میں۔
اس بلندی سے بھی مراد ہوسکتا ہے کہ وہ جنت مسافت میں بلند ہوگی اور اس سے یہ بھی مراد ہوسکتا ہے کہ وہ جنت شرف اور مرتبہ میں بلند ہوگی، کیونکہ جنت کے بعض درجات بعض دوسرے درجات سے اعلیٰ ہوں گے، عطاء نے کہا : دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 10