وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِ – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Thursday، 24 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِ ۞
ترجمہ:
اور میخوں والا فرعون تھا
الفجر : ١٠ میں فرمایا : اور میخوں والا فرعون تھا۔
میخوں والے کا معنی
میخوں والے سے مراد فرعون کا لشکر ہے، جو فرعون کے ملک اور اس کی سلطنت کو مضبوط کرتا تھا، یہ حضرت ابن عباس (رض) کا قول ہے، ایک قول یہ ہے کہ وہ لوگوں کو میخوں سے عذاب دیا کرتا تھا، ان کو باندھ کر ان میں میخیں گاڑ دیا کرتا تھا، حتیٰ کہ وہ مرجاتے تھے، اس نے اپنی بیوی آسیہ اور بیٹی ماشطہ کے ساتھ بھی یہی کیا تھا، ص : ١٢ میں ہم نے اس کی زیادہ تفصیل لکھی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 10