وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Thursday، 31 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ ۞
ترجمہ:
اور تم مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو
الفجر : ٢٠۔ ١٧ میں فرمایا : یہ بات نہیں ہے، بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے ہو۔ اور تم ایک دوسرے کو یتیم کے کھلانے پر راغب نہیں کرتے ہو۔ اور تم وراثت کا پورا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔ اور تم مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔
الفجر : ٢٠ میں فرمایا : اور تم مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔
اس آیت میں ” جما “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : کثیر، یعنی تم مال سے بہت زیادہ محبت کرتے ہو اور تم مال کو جمع کرنا چاہتے ہو اور یہ نہیں دیکھتے کہ وہ مال حلال ذرائع سے آ رہا ہے یا حرم ذرائع سے آرہا ہے، تمہاری نظر صرف دنیا پر ہے اور آخرت کی طرف سے تم نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 20