أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِى‌ۚ ۞

ترجمہ:

وہ کہے گا : کاش ! میں نے زندگی میں کوئی نیکی آگے کے لیے بھیجی ہوتی

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بیشک جب زمین پاش پاش کر کے ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔ اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے صف بہ صف حاضر ہوں گے۔ اور اس دن دوزخ کو لایا جائے گا، اس دن انسان یاد کرے گا اور اب کہاں یاد کرنے کا وقت ہے۔ وہ کہے گا : کاش ! میں نے زندگی میں کوئی نیکی آگے کے لیے بھیجی ہوتی۔ سو اس دن اس کے عذاب کی طرح کوئی عذاب نہ دے گا۔ اور نہ کوئی اس کے جکڑنے کی طرح جکڑے گا۔ ( الفجر : ٢٦۔ ٢١ )

الفجر : ٢٤ میں فرمایا : وہ کہے گا : کاش ! میں نے زندگی میں کوئی نیکی آگے کے لیے بھیجی ہوتی۔

یعنی وہ کہے گا : کاش ! میں نے دنیا کی زندگی میں کوئی نیک عمل کیا ہوتا یا کاش ! میں نے زندگی میں کوئی ایسا عمل کیا ہوتا جس کی وجہ سے مجھے آج دو زخ سے نجات مل جاتی۔

القرآن – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 24