أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ۞

ترجمہ:

کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ؟

البلد : ٧ میں فرمایا : کیا وہ گمان کرتا ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ؟۔

اس آیت کی دو تفسیریں ہیں، قتادہ نے کہا : وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ نے اس کو نہیں دیکھا اور وہ اس سے یہ نہیں پوچھے گا کہ اس نے یہ مال کہاں سے حاصل کیا اور کہاں خرچ کیا ؟ الکلبی نے کہا : وہ جھوٹا ہے، اس نے کچھ خرچ نہیں کیا، پس اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اللہ اس کو دیکھ رہا ہے کہ وہ کیا خرچ کررہا ہے اور کیا خرچ نہیں کررہا، وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے اور ہر چیز کو جانتا ہے۔

(جامع البیان جز ٣٠ ص ٤٩ ہ، دارالفکر، بیروت، ١٤١٥ ھ)

القرآن – سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 7