عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ – سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Saturday، 2 August 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ ۞
ترجمہ:
ان پر ( ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ ہوگی ؏
البلد : ٢٠ میں فرمایا : ان پر ( ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ ہوگی۔
اس آیت میں ’ ’ مؤصدۃ “ کافروں کو دوزخ میں ڈال کر دوزخ کے دروازے بند کردیئے جائیں گے اور کسی دروازے کو کھلا نہیں جائے گا، نہ دوزخ سے ان کا کوئی غم باہر نکلے گا اور نہ باہر سے کوئی خوشی دوزخ کے اندر داخل ہوگی، ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ دوزخ کی آگ ان کا مکمل احاطہ کرلے گی۔
سورۃ البلد کی تفسیر کی تکمیل
الحمد للہ رب العٰلمین ! آج ١١ رمضان ١٤٢٦ ھ/١٦ اکتوبر ٢٠٠٥ ء کو سورة البلد کی تفسیر مکمل ہوگئی، اے میرے رب ! جس طرح آپ نے یہاں تک پہنچا دیا ہے، اسی طرح قرآن کریم کی باقی سورتوں کی تفسیر بھی مکمل کرا دینا، اور اس تفسیر کو قیامت تک باقی اور فیض رساں رکھنا اور محض اپنے فضل سے میری، میرے والدین کی، میرے اساتذہ اور احباب کی، میرے تلامذہ اور قارئین اور اس کتاب کے ناشرین اور معاونین کی مغفرت فرما دینا۔
و صلی اللہ تعالیٰ علیہ حبیبہ سیدنا محمد خاتم النبیین افضل الانبیاء والمرسلین وعلیٰ آلہ و اصحابہ وازواجہ وذریاتہ وامتہ اجمعین۔
القرآن – سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 20
اللھم اجرنا من النار