أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰى‌ۚ ۞

ترجمہ:

پس ہم تم کو بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا چکا ہوں

اللیل : ١٤ میں فرمایا : پس میں تم کو بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا چکا ہوں۔

اس آیت میں ” تلظی “ کا لفظ ہے، اس کا مصدر ” تلظی “ ہے، اس کا معنی ہے : آگ کی لپیٹیں مارنا، شعلے بلند کرنا اور بھڑکنا۔

اس آیت میں کفار کو بھی ڈرایا گیا ہے اور مؤمنین فساق کو بھی۔

القرآن – سورۃ نمبر 92 الليل آیت نمبر 14