فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 17
sulemansubhani نے Monday، 15 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۞
ترجمہ:
اسے چاہیے کہ اپنے ہم مجلس مددگاروں کو بلائے
العلق : ١٨-١٧ میں فرمایا : اسے چاہیے کہ اپنے ہم مجلس مددگاروں کو بلائے اللہ تعالیٰ ہم بھی عنقریب دوزخ کے مقرر کردہ فرشتوں کو بالئیں گے اللہ تعالیٰ
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ابو جہل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا، اس وقت آپ مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے، ابوجہل کہنے لگا : یا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا میں نے آپ کو نماز پڑھنے سے منع نہیں کیا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا تو ابوجہل کہنے لگا : اے محمد ! آپ مجھے کس چیز سے ڈرا رہے ہیں ؟ اللہ کی قسم ! اس وادی کے اکثر لوگ میری مجلس میں بیٹھنے والے ہیں، تب اللہ سبحانہ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں کہ تم اپنی مجلس کے مددگاروں کو بلائو، ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلائیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 17
[…] تفسیر […]