رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ – سورۃ نمبر 98 البينة آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Saturday، 27 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ ۞
ترجمہ:
وہ اللہ کی طرف سے رسول ہیں جو پاک صحیفوں کی تلاوت کرتے ہیں
البینہ : ٢ میں پہلی تقریر کے مطابق حجت واضحہ کا بیان ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے رسول ہیں، اور دوسری تقریر کے مطابق جب حجت واضحہ سے مراد عذاب کے فرشتے ہوں تو پھر یہاں سے نیا کلام شروع ہو رہا ہے یعنی وہ اللہ کے رسول ہیں جو پاک صحیفوں کی تلاوت کرتے ہیں، پاک صحیفوں سے مراد قرآن مجید ہے، قرآن مجید ہرچند کہ ایک صحیفہ ہے لیکن اس کو تعظیماً جمع کے مطہرہ فرمایا اور تیسری وجہ یہ ہے کہ قرآن مجید کا ذکر کتب سابقہ میں بھی تھا، جیسا کہ فرمایا :
(الشعرائ : ١٩٦) کتب سابقہ میں بھی اس قرآن کا ذکر ہے۔ کتب سابقہ میں بھی اس قرآن کا ذکر ہے۔
(الاعلیٰ :18-19) یہ نصیحت پہلے صحیفوں میں بھی ہے۔ ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔
ان آیتوں میں یہ بتایا ہے کہ قرآن مجید میں سابقہ صحائف میں ہے اور سابقہ صحائف قرآن مجید میں ہیں، پس جب آپ نے قرآن مجید کی تلاوت کی تو گویا سابقہ صحائف کی تلاوت کی۔
القرآن – سورۃ نمبر 98 البينة آیت نمبر 2