فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا – سورۃ نمبر 100 العاديات آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Monday، 29 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا ۞
ترجمہ:
پھر دشمن کی فوج میں گھس جاتے ہیں
’ فوسطن بہ جمعاً “ کا معنی ہے : جماعت میں گھس گئے، بیچ میں آگئے
یعنی مجاہدین اپنے گھوڑوں کے ساتھ دشمن کی فوجوں میں گھس گئے۔
القرظی نے کہا، اس سے مراد اونٹ ہیں جو منی کی طرف روانہ ہوگئے۔ (جامع البیان جز ٣٠ ص 352، معالم التنزیل ج ٥ ص 296)
القرآن – سورۃ نمبر 100 العاديات آیت نمبر 5