أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ ۞

ترجمہ:

آپ کیا سمجھے کہ ناگہانی مصیبت کیا ہے ؟

نیز فرمایا، آپ کیا سمجھے کہ ناگہانی مصیبت کیا ہے : اس کا معنی ہے : اس کی حقیقت کا آپ کو از خود علم نہیں ہے کیونکہ اس کی شدت اور ہولناکی کی طرف کسی کی رسائی نہیں ہے، کسی کی عقل وہاں تک پہنچ سکتی ہے نہ وہم پہنچ سکتا ہ، دوسری وجہ یہ ہے کہ قیامت کے دن جو دہشت ناک امور واقع ہوں گے، ان کا علم سو اللہ تعالیٰ کیی خبر دینے کے اور کسی ذریعہ سے نہیں ہوسکتا۔

القرآن – سورۃ نمبر 101 القارعة آیت نمبر 3