ریحان طارق کے ساتھ مرزے انجینئر نے اپنے حالیہ پوسٹ کاڈ میں کہا کہ پورے پلینٹ ارتھ پر اختلافی موضوعات پر مجھ سے زیادہ سافٹ بندہ ہے تو اسے پروڈیوس کریں ، سامنے لائیں ۔

الجواب :

منسوب چراغوں کے طرف دار ہوا کے
تم منافق ہو اور منافق بھی بلا کے ۔

مرزا صاحب کتنے نرم ہیں یہ ان کا پھیلایا گیا فتنہ و فساد دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اور اس پر بیسیوں مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں ۔

مرزا صاحب کی اختلافی موضوعات پر نرمی چیک کرنی ہو تو رفع یدین کا موضوع ہی لے لیں موصوف نے اُدھم مچا رکھا ہے ان کے نزدیک بغیر رفع یدین کے نماز پڑھنے والا سنت کا مخالف ہے اور اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

مزارات اولیاء پر حاضری دینے والوں کے بارے میں تو جناب اتنے نرم ہیں کہ اِنہیں قبروں کا بچاری اور قبر چاٹ کہتے ہیں ۔ کہ اگر سخت ہوتے تو پتا نہیں پیٹ پر بم باندھ کر مزار ہی اڑا دیتے ۔

چشتی رسول اللہ والا واقعہ جھوٹا اور الحاقی ہے یہ سب جاننے کے باوجود بھی مرزا صاحب یہ گھناؤنا الزام لگاتے ہیں کہ تمہارے بابے اپنے نام کے کلمے پڑھواتے رہے ۔

روز محشر اعضائے وضو کا چمکنا صرف مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے مگر مرزا صاحب کی نرمی تو دیکھیں کہ انھوں نے اس میں قاد۔یانیوں کو بھی شامل کرلیا ۔

مرزا صاحب اتنے نرم ہیں کہ قاد۔یانیوں کا ذبیحہ بھی حلال سمجھتے ہیں ۔

مرزا صاحب اتنے نرم ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بارہ سوسالہ تاریخ اسلام میں صرف اپنے آپ کو ہی صحیح دین بتانے اور پھیلانے والا قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک پورے پلینٹ ارتھ پر ان کے سوا سب غلط دین پھیلا رہے ہیں اور یہ موصوف اکیلے صراط مستقیم پر ہیں ۔

مرزا صاحب اتنے نرم ہیں کہ ان کے نزدیک ان کے جاہل اسٹوڈنٹس جنہیں نہ اصول کا پتا ، نہ فروع کا ، نہ حدیث کا علم اور نہ ہی عربی متن کی  خبر یہ علماء سے افضل و بہتر ہیں ۔

اور آخر میں مرزا صاحب کی نرمی کی یہ تعریف کیے بغیر میں نہیں رہ سکتا کہ موصوف اتنے سافٹ ہیں کہ یہ چک وڈنے اور ٹانگوں سے پکڑ کر کھینچنے کی کُتّیانہ دھکمیاں بھی دیتے ہیں ۔😏

✍🏻ارسلان احمد اصمعی قادری
1/1/26ء