الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡــئِدَةِ – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 7
sulemansubhani نے Saturday، 17 January 2026 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡــئِدَةِ ۞
ترجمہ:
جو دلوں پر چڑھ جائے گی
کفار کے عذاب کی کیفیت
اس آیت کا معنی یہ ہے کہ دوزخ کی آگ کافروں کے پیٹ میں داخل ہوگی، پھر ان کے سینہ تک پہنچ جائے گی، پھر ان نے دل پر چڑھ جائے گی اور انسان کے جسم میں دل سے زیادہ لطیف اور کوئی چیز نہیں ہے اور تھوڑی سی اذیت بھی دل میں بہت تکلیف ہوتی ہے، پس اس وقت کافر کا کیا حال ہوگا جب اس کو دوزخ میں جھونکا جائے گا، پھر دوزخ کی آگ اس کے دل پر چڑھ جائے گی، دل کا ذکر خصوصیت سے اس لئے فرمایا ہے کہ شرک، کفر، تمام عقائد خبیثہ اور تمام بری نیات کافر کے دل میں ہوتی ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 7