۳۰۲- حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ مِنْ خَلِيْلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَلِيّ بن مُسْهِرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، هُوَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قالت كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا ، فَاَرَادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاشِرَهَا أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فِی فَوْرِ حَيْضَتِهَا ، ثُمَّ يُبَاشِرُهَا . قَالَتْ وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ ارْبَهُ؟كَمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ اربہ تَابَعَهُ خَالِدٌ وَ جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن خلیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں علی بن مسہر نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسحاق نے خبر دی، جو شیبانی ہیں از عبد الرحمان بن الاسود از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم میں سے کوئی عورت حائضہ ہوتی ، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ اپنے جسم کو لپٹانا چاہتے تو آپ اس کو حکم دیتے ، وہ حیض کے جوش کے اوپر تہبند باندھ لیتی’ پھر آپ اس کو اپنے جسم کے ساتھ لپٹا لیتے، حضرت عائشہ نے فرمایا: تم میں سے کون اپنی خواہش پر ضبط کرسکتا ہے؟ جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش پر ضبط کرتے تھے۔ علی بن مسہر کی متابعت خالد اور جریر نے کی ہے از شیبانی۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۰۰ میں تفصیل سے گزر چکی ہے۔