أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ ۞

ترجمہ:

پس یہی وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

الماعون : ٢ میں ” یدع “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : اس کو دھکا دیتا ہے، قتادہ نے کہ : اس کا معنی ہے : اس پر قہر کرتا ہے اور اس پر ظلم کرتا ہے۔

حضرت مالک بن عمرو قشیری (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : جس نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کی، وہ اسکے لئے دوزخ کی آگ سے فدیہ ہوجائے گا، اس غلام کی ہر ہڈی اس کی ہڈی سے فدیہ ہو جائیگی اور جس نے کسی یتیم بچے کو مسلمان ماں باپ کے ساتھ ملایا، اس کے کھانے پینے تک حتیٰ کہ اللہ نے اس یتیم کو غنی کردیا، اس کے لئے جنت واجب ہوجائے گی۔ (مسند احمد ج ٤ ص ٣٤٤ طبع قدیم، مسند احمد ج ٣١ ص ٣٧٥ رقم الحدیث : ١٩٠٣٠، موسستہ الرسالتہ، بیروت، ١٤٢٠ ھ، شعب الایمان رقم الحدیث : ١٣٠٣١، المعجم الکبیر ج ١١ رقم الحدیث : ٦٦٦ )

القرآن – سورۃ نمبر 107 الماعون آیت نمبر 2