وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ – سورۃ نمبر 107 الماعون آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Wednesday، 21 January 2026 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ ۞
ترجمہ:
اور وہ مسکین کو کھانا کھلانے پر کسی کو برانیگختہ نہیں کرتا
نیز فرمایا : اور وہ مسکین کو کھانا کھلانے پر کسی کو برانیگختہ نہیں کرتا، یعنی وہ اپنے بخل کی وجہ سے اور آخرت کا انکار کرنے کی وجہ سے کسی کو یہ حکم نہیں دیتا کہ وہ مسکین کو کھانا کھلائے، جو شخص اپنی غربت اور افلاس کی وجہ سے مسکین کو کھانا نہ کھلا سکے، یہ مذمت اس کو شامل نہیں ہے، یہ مذمت ان لوگوں کو شامل ہے جو مسکین کو کھانا کھلانے پر قادر ہوں، مگر اپنے بخل کی وجہ سے نہ خود کھلائیں اور نہ کسی اور سے کہیں کہ اس مسکین کو کھانا کھلا دو ۔
القرآن – سورۃ نمبر 107 الماعون آیت نمبر 3