🕋 تکبیرِ تشریق اور وہابیت🔥 : Ek👁Nazar

تکبیرِ تشریق :💐
اَللّٰهُ اَکْبَرْ اَللّٰهُ اَکْبَرْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَرْ اَللّٰهُ اَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد-

تکبیر تشریق ( تسبیح ) کے الفاظ دراصل
حضرت اسمٰعیل علیه السلام کی قربانی کے وقت
حضرت سیدنا ابراہیم علیه السلام
حضرت سیدنا اسمٰعیل علیه السلام
اورحضرت جبریل امین علیه السلام کی زبان سے نکلنے والے مبارک کلمات ہیں، الله تعالی نے ان کلمات کو اپنے حبیب صلی الله علیه واله وسلم کے ذریعے آپ ﷺ کی امّت میں بطورِ یاد شامل فرمادیا-

جیساکہ تفسیر روح البیان میں ہے :
وروی انه لما ذبحه قال جبريل: اَللّٰهُ اَکْبَرْ اَللّٰهُ اَکْبَرْ-
فقال ابراهيم علبه السلام: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَکْبَرْ-
فقال الذبيح اسماعيل عليه السلام :
اَللّٰهُ اَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد “.

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب جنتی دنبہ ذبح فرمایا ،
اس وقت حضرت جبریل علیه السلام نے کہا:
اَلـلّٰـهُ اَکْبَرْ اَلـلّٰـهُ اَکْبَرْ-

حضرت سیدنا ابراہیم علیه السلام نے کہا:
لَا اِلٰـهَ اِلَّا الـلّٰـهُ وَ الـلّٰـهُ اَکْبَرْ-

حضرت سیدنا اسماعیل علیه السلام نے کہا:
اَلـلّٰـهُ اَکْبَرْ وَ لِـلّٰـهِ الْحَـمْـد۔
📚(روح البیان،ج:7،ص:475، البنایہ شرح ھدایہ)

📗اہم شرعی مسئلہ :
9/ذی الحجہ کی فجرسے 13/ذی الحجہ کی
عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک بار تکبیرِ تشریق
بلند آواز میں کہنا واجب ہے،اور تین بار پڑھنا افضل ہے۔
یہ تکبیریں ہر مسلمان پر واجب ہیں
خواہ امام ہو یا مقتدی یا منفرد اور
خواہ مقیم ہو یا مسافر ، مرد ہو یا عورت ،
شہری ہو یا دیہاتی۔البتہ عورت آہستہ آواز سے کہے
اور مرد درمیانی آواز سے کہے،جمعہ اور ہر فرض نماز کے
بعد بھی یہ تکبیرات کہی جائیں گی”۔
📚(البحراالرائق، ج:2 ص:287)

🔥وہابیت کـے پتلـے🗣
غیر مقلد وہابی اور اِن کے ہم عصروں  کے باطل
عقیدے کے مطابق فرض نماز کے بعد امام و مقتدی
کا بلند آواز سے ذکر کرنا یا كلمہ طیبہ کا ذکر کرنا
یا درود و سلام پڑھنا بدعت کہلاتا ہے۔ ( نعوذباالله )
بعض شدت پسند جاہلاء تو بلند آواز سے کلمہ پاک پڑھنے کو
شور کرنے یا نماز میں خلل آنے کا سبب سمجھتے ہیں۔
(نعوذ باالله من ذالك)

🌳فـائدہ قـریشی !
تکبیراتِ تشریق کی برکات سے معلوم ہُوا کہ،
نماز کے بعد ذکرالله کرنا جائز و مستحسن عمل ہے۔
سارا سال ذکرِ جہر کو بدعت سے تعبیر کرنے والے
وہابی حضرات اب ہر نماز کے بعد بلند آواز سے
تکبیراتِ تشریق پڑھتے نظر آئیں گے۔
دلچسپ یہ کہ اس بار پانچ دن تک ان کی نمازوں میں
خلل بھی واقع نہیں ہوگا۔ والله اعلم

عقل ہوتی تو خُدا سے لڑائی نہ لیتـے
یہ گھٹائیں ، اسے منظـور بڑھانا تیـرا
___________________________✍️القريشی القادری