ایران وامریکہ جنگ اور ایران کی فتح یابی
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
ایران وامریکہ جنگ اور ایران کی فتح یابی
(1)ایران وامریکہ جنگ ایران کی فتح پر ختم ہوئی۔ٹرمپ کا ایک بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا،گرچہ اس نے ایران میں بہت تباہی مچائی اور بہت سے شہریوں، حکومتی افراد اور فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اس شکست کے سبب امریکہ کی حیثیت ساری دنیا میں کم ہو گئی۔اس کے سپر پاور ہونے کا غرور خاک میں مل گیا۔امریکہ اب اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح اپنی عزت بچا کر مشرق وسطیٰ سے نکل جائے۔اسی لئے وہ ایران کی سخت شرطوں کو بھی قبول کرتا جا رہا ہے اور جنگ بندی معاہدہ پر بروز جمعہ 19جون کو سوئٹزرلینڈ میں فریقین کا دستخط ہونا طے پایا ہے۔
(2) اسرائیل کو ایران کی جیت برداشت نہیں ہو رہی ہے۔وہ ابھی لبنان پر سخت حملے کر رہا ہے،حالاں کہ معاہدہ میں لبنان کی جنگ بندی بھی شامل ہے۔اسرائیل اس معاہدہ سے ناخوش بھی ہے اور یہ بھی دعوی کرتا ہے کہ یہ معاہدہ ایران وامریکہ کے درمیان ہے۔اس سے ہمارا کچھ تعلق نہیں ہے،یعنی اسرائیل اپنے حملے جاری رکھے گا۔اس کا نتیجہ یہی ہو گا کہ ایران بھی میدان میں کود پڑے گا،،پھر اگر امریکہ درمیان میں نہ آیا تو اسرائیل کی غنڈہ گردی کچھ مدت کے لیے ضرور ملیامیٹ ہو جائے گی۔
(3)جس طرح آر ایس ایس نے بھارت کے کلیدی شعبہ جات میں اپنے تربیت یافتہ افراد کو داخل کر دیا ہے۔اسی طرح امریکہ کے اہم شعبہ جات میں اسرائیلی نمائندے اور اسرائیلی ایجنٹ موجود ہیں۔امریکی صدر بھی ان کے دائرہ سے باہر نہیں ہوتا ہے۔یہودی لابی امریکی سسٹم پر قابض ہے۔ہاں،مشیت الہی ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اب امریکی نظام پر اسرائیلی گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے اور امریکہ میں بھی اسرائیل کی مخالفت زور پکڑتی جا رہی ہے۔یہودی لابی بھی اپنی کوشش میں ہے،لیکن امریکہ اپنی شکست کو مزید مستحکم نہیں کرنا چاہتا ہے،لہذا وہ بہت جلد معاہدہ کر کے اس جنگ سے خود کو الگ کرنے کی تدبیر میں ہے۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:17:جون 2026