تقاضے یا فتنے
تقاضے_یا_فتنے
پٹیل عبد الرحمٰن مصباحی، گجرات (انڈیا)
غور کریں جن امور کو آپ جدید دور کے تقاضے کہہ رہے ہیں کہیں وہ جدید دور کے فتنے تو نہیں؟
تقاضے مختلف خطوں میں امت کے وہ مجموعی حالات ہوتے ہیں جن کو ملحوظ رکھ کر آسانی پیدا کرنے کے جامع اصول دائمی شرع اپنے دامن میں روز اول سے لیے ہوئے ہے،
جب کہ فتنے نور نبوت سے دوری اور عقل کی بے تحاشا تقلید کے نتیجے میں پیدا ہونے والے وہ حالات ہوتے ہیں جو سہولت کے نام پر دینی مصالح بلکہ کبھی کبھی دین کے بنیادی مقاصد میں تخریب کا سبب بنتے ہیں.
کچھ ظاہری تقاضے در حقیقت فتنہ ہوتے ہیں، فتنے سے مراد آزمائش، آزمائش جناب آزمائش. تقاضے کو تقاضا اور فتنے کو فتنہ سمجھ کر دونوں میں فرق کرنا اسلامی فکر کے نمائندہ اذہان کی اولین ذمہ داری اور وقت کی اہم ضرورت ہے.
#مختصرات
#Fitna