حدیث نمبر :68

روایت ہے انہیں سے فرماتےہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر گرتے وقت بچہ کی چیخ شیطان کی چوکھ سےہے ۱؎

شرح

۱؎ کہ وہ بچہ کی کوکھ میں انگلی مارتا ہے اور اس کی تکلیف سے بچہ روتا ہے۔اسی لیئے سنت ہے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی اس کوغسل دے کر داہنے کان میں اذان اور بائیں میں تکبیر کہی جائے تاکہ شیطان دفعہ ہو کہ اذان کی آواز سے شیطان بھاگتاہے۔بعض کٹھ بگڑے ان احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ان کی ناقص عقل میں نہیں آتی شاید وہ بچے کے کان میں اذان کا بھی انکار کرتے ہوں گے۔تعجب ہے کہ گرم سرد ہوا بچے پر اثر کرسکے اور بچہ اس کی تکلیف سے رو سکے مگر شیطان جو ہوا سے زیادہ لطیف ہے اس کا اثر ان کی سمجھ میں نہ آئے۔یہ جھوٹے ان کی عقلیں کھوٹی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سچے۔خیال رہے کہ شیطان کی یہ حرکتیں بچے پر ابھی سے قبضہ جمانے کے لیئے ہیں(اس کے اپنے خیال میں)ورنہ بہکانا ہوش سنبھالنے کے بعد شروع ہوتاہے۔