اہل علم کون
sulemansubhani نے Saturday، 22 December 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :256
روایت ہے حضرت سفیان سے ۱؎ کہ حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت کعب سے ۲؎ فرمایا کہ اہل علم کون لوگ ہیں فرمایا جو اپنے علم پر عمل کرتے ہیں فرمایا کہ علماء کے دل سے علم کس چیز نے نکال دیا فرمایا لالچ نے ۳؎ (دارمی)
شرح
۱؎ آپ کا نام سفیان ابن سعید ہے،قبیلہ ثور کے ہیں،کوفی ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں،آئمہ مجتہدین اور قطب عالمین میں سے ہیں، ۹۹ھ میں پیدا ہوئے، ۱۶۱ھ میں بصرےٰ میں وفات پائی۔
۲؎ آپ کا لقب کعب احبار ہے،توریت کے بڑے عالم تھے،بنی اسرائیل کے سردار تھے،حضور کا زمانہ پایا مگر دیدار نہ ہوا،عہد فاروقی میں اسلام لائے،حضرت عمر،صہیب و عائشہ صدیقہ سے روایتیں لیں خلافت عثمانیہ میں ۳۲ھ میں مقام حمّص میں وفات پائی وہیں دفن ہوئے شاندار تابعی ہیں۔
۳؎ حضرت کعب احبار نے یہ دونوں باتیں غالبًا توریت شریف سے دیکھ کر بیان فرمائیں۔حضرت فاروق اعظم نے ہی پوچھا تھا کہ توریت میں کسے عالم کہا گیا ہے۔علم نکل جانے سےمراد ہے علم کے انوار کا نکل جانا طمّاعی عالم حق بیان نہیں کرسکتاجیسا آج دیکھا جارہا ہے۔
ٹیگز:-
سنن دارمی , آئمہ مجتہدین , بنی اسرائیل , حضرت کعب , قطب عالمین , علماء , حضرت عمر فاروق , حضرت کعب احبار , حضرت صہیب , حضرت سفیان , عمل , حمّص , خلافت عثمانیہ , حدیث , حضرت عمر بن الخطاب , عہد فاروقی , اسلام , تابعی , کوفی , حضرت عائشہ , توریت , اہل علم , حضرت عمر , وفات , حضرت سفیان ابن سعید , لالچ , علم , ثور , سیدہ عائشہ صدیقہ