اس علم کی مثال جس سے نفع نہ اٹھایا جائے
sulemansubhani نے Saturday، 29 December 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :269
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اس علم کی مثال جس سے نفع نہ اٹھایا جائے اس خزانہ کی سی ہے جس سے اﷲ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے ۱؎ (احمدودارمی)
شرح
۱؎ سبحان اﷲ! کیا پاکیزہ مثال ہے،یعنی جس علم سے نہ عالم نفع اٹھائے نہ دوسرے وہ اسی مال کی طرح ہے جس سے نہ مالک فائدہ اٹھائے نہ اور لوگ،جیسے وہ مال بیکار بلکہ مضر ایسے ہی یہ علم وبال۔
ٹیگز:-
نفع , حدیث , مثال , حضرت ابوہریرہ , رسول اﷲ , مالک , رسول اﷲﷺ , وبال , مسند احمد , بیکار , اﷲ , خزانہ , خرچ , راہ , علم , مضر , سنن دارمی , عالم