جنوں کی خوراک
sulemansubhani نے Saturday، 9 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :334
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں،فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نہ گوبر سے استنجاءکرو اور نہ ہڈی سےکیونکہ یہ تمہارے بھائی جنوں کی خوراک ہے ۱؎ اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا مگر نسائی نے زاد الخ کا ذکر نہ فرمایا۔
شرح
۱؎ ہڈیاں جنات کی خوراک ہے اور گوبر ان کے جانوروں کی غذا۔اسی لئے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اِنَّھَا واحد فرمایا یہ ضمیر ہڈیوں کی طرف لوٹتی ہے۔خیال رہے کہ جب مؤمن جنات کے جانوروں کی خوراک کا احترام ہے تو ہمارے جانوروں کی خوراک کا بھی ضرور احترام ہوگا۔بھائی فرمانے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان جن مراد ہیں۔حدیث شریف میں ہے کہ جب جنات ہڈی اٹھاتے ہیں تو اس پر گوشت پاتے ہیں اور جب ان کو جانور گوبر میں منہ لگاتے ہیں تواس میں دانے پاتے ہیں جن سے وہ گوبر بنا۔
ٹیگز:-
حضرت ابن مسعود , احترام , جامع ترمذی , استنجاء , حضورﷺ , ہڈی , جنات , گوبر , سنن نسائی , ہڈیاں , حدیث , بھائی , حضورنبی پاک , حدیث شریف , رسول اﷲ , سنن ترمذی , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , خوراک , ترمذی , جنوں , رسول اﷲﷺ
سلام۔ جنات کی غذا کے حوالے سے لکھتے ہوے آپ نے حدیث نمبر 334 کا ذکر کیا۔ یہ حوالہ ناکافی ہے۔ برآئے مہربانی کس کا ذخیرہ جیسے بخاری، مسند احمدد وغیرہ بتائیے۔نیز اگر طبع شدہ کتاب سے حوالہ دے رہے ہیں تو کتاب/باب وغیری اور صفحہ نمبر درج کریں۔ اگر international reference system استعمال کررہے ہیں تو بتائیے کہ حدیث نمبر فلاں بمطابق انٹرنیشنل نمبرنگ سسٹم۔ آپ کے تحریر کردہ حوالے سے میں اس حدیث کو verify کرنا ممکن نہیں۔ جواب بذریعہ ایمیل عنایت کریں۔ مشکور
محترم زمروں جات کے لحاظ سے دیکھیے یعنی یہ حدیث زمرہ بنام مرآۃ المناجیح میں ہے تو جیسے اس کتاب میں ہے ویسے یہاں ہے