وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا ۞ – سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 132
sulemansubhani نے Monday، 11 March 2019 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا ۞
ترجمہ:
اور اللہ ہی کی ملکیت میں ہے جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے ‘ اور اللہ کافی ہے حمایت کرنے والا
آیت میں پھر ذکر فرمایا اللہ ہی کی ملکیت میں ہے جو آسمانوں اور جو کچھ زمینیوں میں ہے ‘ یہ تاکید کے لیے ہے کہ زمین و آسمان میں وہ جس طرح چاہے تصرف فرماتا ہے ‘ زندہ کرنا ‘ مارنا ‘ صحت دینا ‘ بیمار کرنا ‘ مالدار اور مفلس کرنا یہ سب اللہ ہی کے تصرف سے ہوتا ہے ‘ وہی اپنی تمام مخلوق کا محافظ اور ان کا کفیل ہے اور یہ اس لیے بھی دوبارہ ذکر کیا کہ بندے اس سے ڈریں اور اس کی اطاعت کریں کیونکہ وہی تمام آسمانوں اور زمینوں کا اور جو کچھ ان میں ہے اس کا مالک ہے اور ان کا حاکم ہے ‘ ان کا محافظ ہے اور ان میں متصرف ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 132
ٹیگز:-
القرآن , اللہ , اللہ تعالیٰ , النساء , سورہ النساء , ملکیت , آسمانوں , Tibyan ul Quran , زمینوں , Allama Ghulam Rasool Saeedi , کافی , Quran , حمایت , تبیان القرآن , AnNisa