اپنا چہرہ اپنے کپڑے کے کنارے سے پونچھتے
sulemansubhani نے Monday، 18 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :399
روایت ہے حضرت معاذ بن جبل سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ جب وضو کرتےتو اپنا چہرہ اپنے کپڑے کے کنارے سے پونچھتے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ اس سے چندمسائل معلوم ہوئے:ایک یہ کہ وضوء کے بعد اعضائے وضوء کا پونچھنا ممنوع نہیں بشرطیکہ تکبّرانہ نہ ہو۔ہاں مستحب یہ ہے کہ زیادہ مبالغہ سے نہ پونچھے،تری کا کچھ اثر باقی رہنے دے۔دوسرے یہ کہ اعضاءکی تری ماءمستعمل نہیں،پانی کے جوقطرے عضو سے الگ ہوجائیں وہ مستعمل ہیں جو بعض کے نزدیک نجس ہیں مگر حق یہ ہے کہ پاک تو ہیں لیکن پاک کر نہیں سکتے۔وہ جو حدیث پاک میں آیا کہ حضرت میمونہ نے حضور انور کی خدمت میں وضو کے بعدرومال پیش کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ فرمایا اور اعضاء جھاڑتے ہوئے تشریف لے گئے اس کی وجوہ دوسری ہوسکتی ہیں۔رومال صاف نہ ہویااس وقت جلدی ہو۔مرقاۃ نے فرمایا مستحب یہی ہے کہ نہ پونچھے لیکن پونچھنا بھی بلاکراہت جائز ہے۔
ٹیگز:-
جامع ترمذی , حضرت معاذ بن جبل , کپڑے , سنن ترمذی , وضو , رسول اللہ ﷺ , چہرہ , کنارے , حدیث , پونچھتے , ترمذی
[…] ترمذی نے ان دونوں حدیثوں کو ضعیف کہا،پہلی حدیث کو رشدابن سعد اورعبدالرحمان ابن زیاد افریقی کی وجہ سے […]
. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ لَيْسَ بِالْقَائِمِ، وَلَا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْبَابِ شَيْءٌ، وَأَبُو مُعَاذٍ يَقُولُونَ: هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عائشہ رضی الله عنہا کی روایت درست نہیں ہے، نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے اس باب میں کوئی بھی روایت صحیح نہیں ہے، ابومعاذ سلیمان بن ارقم محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں، ۲- اس باب میں معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔