رات میں جنابت پہنچتی ہے
sulemansubhani نے Sunday، 31 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :429
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ حضرت عمرابن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ انہیں رات میں جنابت پہنچتی ہے ۱؎ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وضو کرو عضو خاص دھولو پھرسوجاؤ۲؎(بخاری ومسلم)
شرح
۱؎ تو کیا اس وقت غسل کروں یا صبح کو،وہ سمجھے یہ تھے کہ شاید فورًا غسل واجب ہے اور کبھی فورًا غسل دشوار ہوتا ہے۔
۲؎ یہ حکم استحبابی ہے کیونکہ وضو کرکے سونا سنت مستحبہ ہے بغیر وضو سونا نہ حرام ہے نہ مکروہ۔(مرقاۃ وغیرہ)
ٹیگز:-
حضرت عمر , خاص , صحیح بخاری , عضو , صحیح مسلم , حضرت ابن عمر , حضرت عمرابن خطاب , مرقاۃ , دھولو , حضورﷺ , سوجاؤ , حضرت عمر بن الخطاب , جنابت , وضو , حدیث , رات , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , حضرت عمر فاروق