بغیر وضو تلاوت
sulemansubhani نے Tuesday، 2 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :436
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم پاخانہ سے آتے تو ہمیں قرآن پڑھاتے اورہمارے ساتھ گوشت کھاتے تھے ۱؎ جنابت کے سواحضورکو قرآن سے کوئی چیز نہ روکتی تھی ۲؎(ابوداؤد،نسائی)ابن ماجہ نے اس کی مثل روایت کی۔
شرح
۱؎ یعنی پاخانہ سے تشریف لاکر بغیروضوکئے اور ہاتھ دھوئے کلی کئے قران کی تلاوت بھی فرمالیتے اور کھانا بھی کھالیتے۔معلوم ہوا کہ بغیر وضو تلاوت بھی جائزہے اورکھانا پینابھی درست،اگرچہ مستحب یہ ہے کہ ہاتھ دھو کرکھایا جائے۔یہ عمل شریف بیان جواز کے لئے ہے۔
۲؎ یعنی حدث اکبرہی تلاوت قرآن سے مانع ہے۔حدث اصغریعنی بغیر وضو قرآن چھونا ممنوع ہے،تلاوت جائز ہے۔خیال رہے کہ جنبی کو تلاوت قرآن ممنوع ہے لیکن قرآنی دعائیں بہ نیت دعا پڑھ سکتے ہیں۔اس کی تفصیل کتب فقہ میں دیکھو۔
ٹیگز:-
تلاوت , جنابت , حدیث , حضرت علی بن ابی طالب , قرآن , گوشت , نبی کریم ﷺ , حضرت علی , 'حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم , قرآن کریم , پاخانہ , سنن ابوداؤد , بغیروضو , سنن ابن ماجہ , قرآن مجید , سنن نسائی