چار چیزوں سے غسل
sulemansubhani نے Wednesday، 1 May 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :508
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چارچیزوں سے غسل کرتے تھےجنابت(ناپاکی)سے اورجمعہ کے دن اورسنگھی لگوانے سے اور میت کو نہلانے سے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہاں غسل سے مراد غسل کا حکم دینا ہے،یعنی ان چاروں موقعوں پرغسل کا حکم دیتے تھے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی میت کو غسل نہیں دیا،جیسے حدیث میں ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز کو رجم کیا یعنی رجم کا حکم دیا(مرقاۃ وغیرہ) مگر ان حکموں میں غسل جنابت کا حکم وجوبی ہے اور باقی احکام سنت کے،چونکہ سنگھی پچھنے میں خون کی چھینٹیں جسم پر پڑجاتی ہیں اورخون نکلنے سے گرمی اور کمزوری پیداہوجاتی ہے لہذا اس کے بعدغسل کرلینا بہتر ہے۔
ٹیگز:-
سنن ابوداؤد , غسل , سیدہ عائشہ صدیقہ , جمعہ , جنابت , نار , حدیث , ناپاکی , نبی کریم ﷺ , سنگھی , حضرت عائشہ , نہلانے , میت