جو سات برس صرف ثواب کے لئے اذان دے
sulemansubhani نے Sunday، 20 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :625
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو سات برس صرف ثواب کے لئے اذان دے تو اس کے لئے آگ سے خلاصی لکھی جاتی ہے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی جوبغیرتنخواہ سات سال اذان دے تو رب تعالٰی اسے جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے کا پروانہ(پاسپورٹ اورویزہ)لکھ دیتا ہے جو قیامت میں اسے دیا جائے گا،جس سے بے کھٹک وہ دوزخ سے گزرکر جنت میں داخل ہوگا۔بعض مؤذن یہ طے کرلیتے ہیں کہ ہم تنخواہ مسجدکی صفائی وغیرہ کی لیں گے اذان فی سبیل اﷲ دیں گے ان کا ماخذیہ حدیث ہے۔ان شاءاﷲ اس کاضرورفیض پائیں گے۔
ٹیگز:-
جامع ترمذی , سنن ابن ماجہ , آگ , حدیث , سنن ترمذی , سات , رسول اﷲ , خلاصی , ترمذی , ثواب , حضرت ابن عباس , اذان , سنن ابوداؤد