قد قامت الصلوۃ
sulemansubhani نے Monday، 21 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :631
روایت ہے حضرت ابوامامہ سے یا بعض صحابہ سے فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے تکبیرکہنی شروع کی جب انہوں نے کہا قد قامت الصلوۃ توحضورانور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اﷲ اسے قائم دائم رکھے اورباقی تکبیر میں وہی فرمایا جوحضرت کی عمرکی اذان حدیث میں ذکرہوا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہو اکہ اذان کی طرح تکبیرکابھی جواب دیاجائے اور”قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃ” پر یہ دعامانگی جائے۔خیال رہے کہ راوی کا یہ کہنا کہ بعض صحابہ نے فرمایا حدیث کو ضعیف نہیں کردیتا کیونکہ سارے صحابہ عادل ہیں کوئی فاسق نہیں۔