گھروں میں مسجدیں
sulemansubhani نے Sunday، 17 November 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :676
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک وصاف اورمعطررکھنے کا حکم دیا ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس سے مسجد بیت مرادہے،یعنی گھر میں کوئی حجرہ یا گوشہ نما ز کے لیے رکھا جائے جہاں کوئی دنیوی کام نہ کیا جائے،اس جگہ صفائی ہو اورخوشبو کا لحاظ رکھا جائے۔ہم نے اپنے بزرگوں کو اس پر عامل پایا،اب اس کا رواج جاتا رہا۔بعض علماءفرماتے ہیں کہ اس سے محلے کی مسجد مراد ہے،یعنی جہاں مسلمانوں کے چندگھر ہوں وہاں ایک مسجدبھی بنالیا کریں۔پنجاب میں کنوؤں پرمسجدیں ہوتی ہیں،اس کا ماخذ یہ حدیث ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسجدوں میں خوشبوئیں سلگانا،عطر ملنا مستحب ہے۔
ٹیگز:-
سنن ابن ماجہ , سیدہ عائشہ صدیقہ , سنن ترمذی , مسجدیں , گھروں , حدیث , پاک وصاف , نبی کریم ﷺ , معطر , ترمذی , حضرت عائشہ , سنن ابوداؤد , جامع ترمذی