بالغہ عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر
sulemansubhani نے Sunday، 8 December 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :719
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بالغہ عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں ہوتی ۱؎ (ابوداؤدوترمذی)
شرح
۱؎ خِمَارْ خَمْرَۃٌ سے بناءبمعنی ڈھکنا،اسی لئے شراب کو خمر کہتے ہیں،کہ وہ عقل کو ڈھک لیتی ہے،عمامہ کوبھی خمار کہہ دیا جاتاہے۔یہاں سر ڈھکنے والا کپڑا مرادہے،دوپٹہ،چادریا بڑا رومال۔اس سے معلوم ہوا کہ بالغہ عورت کا ستر سر ہے جس کا ڈھکنا نماز میں فر ض ہے۔لہذا ایسے باریک دوپٹہ میں نماز جس سے سر نظر آئے نہ ہوگی۔یہ حکم آزاد عورت کے لیے ہے،لونڈی کا سر سترنہیں۔
ٹیگز:-
عورت کی نماز , عورت , دوپٹے , نماز , ترمذی , حضرت عائشہ , رسول اﷲﷺ , سنن ابوداؤد , جامع ترمذی , سیدہ عائشہ صدیقہ , بالغہ , حدیث , سنن ترمذی