اپنے رکوع اور سجدہ میں زیادہ یہ کہتے
sulemansubhani نے Tuesday، 7 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 97
روایت ہےحضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدہ میں زیادہ یہ کہتے تھے الٰہی اے ہمارے رب توپاک ہےتیری حمدہے خدایا مجھےبخش دے قرآن پرعمل کرتےتھے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی وفات شریف کے قریب جب یہ آیت کریمہ اتری”فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ”تو آپ نوافل خصوصًا تہجد کے رکوع سجدے میں یہ پڑھاکرتے تھے۔ظاہریہی ہے کہ یہ دعائیں نوافل میں تھیں کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرائض مسجد میں پڑھاتےتھے۔اس وقت عائشہ صدیقہ آپ سے بہت دورہوتی تھیں،ہاں تہجد وغیرہ نوافل گھر میں پڑھتےتھے اس لیے آپ بخوبی یہ سب کچھ سن لیتی تھیں۔خیال رہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کااپنےلیے دعائے بخشش کرنا تعلیم امت کےلیےتھایا اس لیے کہ استغفاربھی عبادت ہے اوربلندیٔ درجات کا ذریعہ،ورنہ آپ گناہوں سے معصوم ہیں۔
ٹیگز:-
حضرت عائشہ صدیقہ , حدیث , نبی کریم , نبی کریم ﷺ , حضرت عائشہ , سیدہ عائشہ صدیقہ , سجدہ , رکوع