قیامت میں مجھ سے زیادہ قریب وہ ہوگا
sulemansubhani نے Saturday، 25 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر149
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قیامت میں مجھ سے زیادہ قریب وہ ہوگا جو مجھ پر زیادہ درود پڑھے گا ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ قیامت میں سب سے آرام میں وہ ہوگا جو حضور کے ساتھ رہے اور حضور کی ہمراہی نصیب ہونے کا ذریعہ درود شریف کی کثرت ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ درود شریف بہترین نیکی ہے کہ تمام نیکیوں سے جنت ملتی ہے اور اس سے بزم جنت کے دولہا صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
ٹیگز:-
رسول اﷲ , ترمذی , رسول اﷲﷺ , حضرت ابن مسعود , جامع ترمذی , قیامت , سنن ترمذی , درود , قریب , حدیث