أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ ۞

ترجمہ:

وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے تاکہ امن سے رہیں۔

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے تاکہ امن سے رہیں۔۔ پس صبح ہوتے ہی ایک چنگھاڑ نے ان کو پکڑ لیا۔ اور جو کچھ وہ کرتے رہے تھے وہ ان کو نہ بچا سکا۔ (الحجر :84 ۔ 82) 

ان آیات کی تفسیر کے لیے الاعراف : 79۔ 73، ملا حظہ فرمائیں وہاں ہم نے ان عنوات پر بحث کی ہے قوم ثمود کی اجمالی تاریخ حضرت صالح (علیہ السلام) کا نسب اور قوم ثمود کی طرف ان کی بعثت قوم ثمود کا حضرت صالح (علیہ السلام) سے معجزہ طلب کرنا اور معجزہ دیکھنے کے باوجود ایمان نہ لانا اور ان پر عذاب کا نازل ہونا قوم ثمود کی سرکشی اور ان پر عذاب نازل کرنے کے متعلق قرآن مجید کی آیات اونٹنی کا قاتل ایک شخص تھا پوری قوم ثمود اونٹنی کے معجزات ہونے کی وجو ہات قوم ثمود کے عذاب کی مختلف تعبیر اور ان میں وجہ تطبیق قوم ثمود کے قصہ کے متعلق احادیث اور آثار۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 15 الحجر آیت نمبر 82