حدیث نمبر 323

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے تم میں سے بہتر وہ ہے جو نماز میں نرم کندھے والا ہو ۱؎(ابوداؤد)

شرح

۱؎ اس طرح کہ اگر کوئی شخص ضرورۃً ایک نمازی کو آگے پیچھے ہٹائے تو بے تامّل ہٹ جائے یا اگر کوئی اسے نماز میں سیدھا کرے تو سیدھا ہوجائے یا اگر کوئی صف کی کشادگی بند کرنے کے لیے درمیان میں آکر کھڑا ہونا چاہے تو یہ کھڑا ہوجانے دے، بعض شارحین نے فرمایا کہ نرم کندھے سے عجز و انکسار، خشوع و خضوع مراد ہے مگر پہلے معانی زیادہ قوی ہیں۔