أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِذۡهَبَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى‌ ۞

ترجمہ:

آپ دونوں فرعون کے پاس جائیں بیشک اس نے سر اٹھا رکھا ہے

فرعون کے ساتھ نرمی سے کلام کرنے کی وجوہ اور نرم کلام کے محامل 

طہ : ٤٣ میں فرمایا : آپ دونوں فرعون کے پاس جائیں بیشک اس نے سر اٹھا رکھا ہے۔

یہ خطاب صرف حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ تھا کیونکہ اس وقت اس جگہ حضرت ہارون (علیہ السلام) حاضر نہ تھے، لیکن چونکہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) متبوع تھے اور حضرت ہارون (علیہ السلام) ان کے تابع تھے اس لئے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ خطاب کو ان کے ساتھ خطاب قرار دیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 43