أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَلَنَاۡتِيَنَّكَ بِسِحۡرٍ مِّثۡلِهٖ فَاجۡعَلۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكَ مَوۡعِدًا لَّا نُخۡلِفُهٗ نَحۡنُ وَلَاۤ اَنۡتَ مَكَانًـا سُوًى ۞

ترجمہ:

پس ہم بھی تمہارے مقابلہ میں ضرور ایسا ہی جادو لائیں گے، لہٰذا تم اپنے اور ہمارے درمیان ایک مدت مقرر کرلو نہ ہم اس کی خلاف ورزی کریں گے اور نہ تم کرنا، یہ مقابلہ کھلے میدان میں ہوگا

مکانا سوی کا معنی ہے ہموار جگہ یا کھلا میدان یا ایک ایسی جگہ ہو جس میں تمام لوگوں کے سامنے ہمارا مقابلہ پیش کیا جاسکے، مجاہد نے کہا اس سے مراد منصف ہے، قتادہ نے کہا اس سے مراد ہمارے درمیان عادل ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوی سے مراد وسط ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 58