أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ لَـكَ اَلَّا تَجُوۡعَ فِيۡهَا وَلَا تَعۡرٰىۙ‏ ۞

ترجمہ:

بیشک آپ جنت میں نہ بھوکے رہیں گے اور نہ برہنہ

نیز فرمایا آپ جنت میں نہ بھوکے رہیں گے اور نہ برہنہ اور نہ آپ جنت میں پیاسے رہیں گے اور نہ دھوپ کی تپش محسوس کریں گے۔

انسان کو پیٹ بھر کر کھانا مل جائے، پھر سیر ہو کر پینے کے لئے پانی مل جائے، تن ڈھانپنے کے لئے کپڑا مل جائے اور درختوں کا سایہ میسر ہوجائے تو یہ اس کے لئے بہت اہم اور بڑی نعمتیں ہیں۔

حضرت آدم (علیہ السلام) کو جنت میں یہ نعمتیں بغیر کسی محنت اور مشقت کے حاصل تھیں اور ان نعمتوں کی انسان کو اس وقت قدر ہوتی ہے جب یہ نعمتیں اس کو میسر نہ ہوں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں ان نعمتوں کی اضداد کا ذکر فرمایا کہ جنت میں آپ نہ بھوکے رہتے ہیں نہ پیاسے نہ برہنہ ہوتے ہیں اور نہ آپ کو مشقت کرنا ہوگا اس لئے آپ شیطان کے بہکانے میں نہ آئیں تاکہ آپ کو جنت سے جانا نہ پڑے۔

القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 118