أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَلَمَّاۤ اَحَسُّوۡا بَاۡسَنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَرۡكُضُوۡنَؕ ۞

ترجمہ:

سو جب انہوں نے ہمارے عذاب کو محسوس کیا تو فوراً اس سے بھاگنے لگے

فلما احسوا باسنا : جب انہوں نے ہمارے عذاب کی شدت اور سختی کا اس طرح ادراک کرلیا جس طرح کسی محسوس چیز کا ادراک کیا جاتا ہے، یعنی انہوں نے اپنی آنکھوں سے عذاب کو دیکھ لیا، یا اس کی آواز کو سن لیا۔

یرکضون : وہ تیزی سے بھاگنے لگے، رکض کے معنی ہیں سواری کا اچھلنا اور کودنا، قرآن مجید میں ہے، ارکض برجلک ص 43: اپنے پیر کو زمین پر مارو۔

القرآن – سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 12